• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

صحافی تنظیموں کو اس صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، حامد میر

News Desk by News Desk
July 24, 2026
in Press Releases - Urdu
0
صحافی تنظیموں کو اس صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، حامد میر

صحافیوں کے تحفظ اور پیشہ ورانہ ساکھ کو سنگین چیلنجز لاحق ہیں، تقریب سے خطاب

اسلام آباد() نیشنل پریس کلب اسلام آباد، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے اشتراک سے سینئر صحافیوں کے تجربات سے نوجوان صحافیوں کو روشناس کرانے کیلئے صحافت بیتی پروگرام این پی سی میں منعقد ہوا، جس میں سینئر صحافی، کالم نگار اور اینکر حامد میر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ نے سرانجام دیئے،تقریب میںاین پی سی کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، حافظ طاہر خلیل، فارق اقدس، مطیع اللہ جان، ڈاکٹر عبدالودود قریشی، صغیر چوہدری، خاور نواز راجہ، آر آئی یو جے دستورکے صدر رانا کوثر علی، فنانس سیکرٹری رازق بھٹی سمیت سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کے آغاز میں سینئر صحافی نواز رضا نے حامد میر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ “صحافت بیتی” کا مقصد ملک کے ممتاز صحافیوں کی پیشہ ورانہ جدوجہد، تجربات اور صحافت کے سفر کو نئی نسل تک پہنچانا ہے، حامد میر نے اپنی صحافتی زندگی میں بے شمار خطرات کا سامنا کیا لیکن کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی حامد میر نےکہا کہ پاکستان میں صحافت ہمیشہ مختلف ادوار میں دباؤ کا شکار رہی ہے، جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کے ادوار میں پابندیوں کا سامنا رہا، تاہم آج کا دور اس لحاظ سے زیادہ پیچیدہ ہے، آج پاکستان کی صحافت اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک سے گزر رہی ہے، جہاں آزادیٔ اظہار، صحافیوں کے تحفظ اور پیشہ ورانہ ساکھ کو سنگین چیلنجز لاحق ہیں۔حامد میر نے کہا کہ پاکستان میں صحافت کی ساکھ کو سب سے بڑا خطرہ غیر پیشہ ور افراد کی صحافت میں شمولیت سے لاحق ہے، ہر اینکر صحافی نہیں ہوتا، جبکہ ہر صحافی اینکر بن سکتا ہے۔انہوں نے نیشنل پریس کلب کی موجودہ قیادت کی جانب سے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صحافتی برادری کی ساکھ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، انہوں نے تجویز دی کہ پریس کلبوں کو واضح معیار کے مطابق صحافیوں کی رجسٹریشن، بائیومیٹرک تصدیق اور پیشہ ورانہ شناخت کے نظام کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ صحافت کی عزت اور وقار برقرار رکھا جا سکے،اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے حامد میر نے 2014 میں کراچی میں اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے، مختلف ادوار میں عائد پابندیوں، صحافیوں کے اغوا اور قتل کے واقعات اور آزادیٔ صحافت کے لیے اپنی جدوجہد کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کی رپورٹ آج تک منظر عام پر نہیں آسکی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں متعدد صحافیوں کو مختلف ذرائع ابلاغ سے ہٹا دیا گیا ہے یا انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق صحافی تنظیموں کو اس صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے تاکہ آزادیٔ صحافت کا مؤثر دفاع کیا جا سکے۔حامد میر نے کہا کہ صحافت کا بنیادی مقصد عوام کی آواز بننا ہے۔ اگر میڈیا غیر جانبداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ اخلاقیات پر قائم رہے گا تو عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ صحافیوں کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صرف صحافتی اصولوں کے مطابق کام کرنا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے کہا کہ سینئر صحافیوں کے تجربات سے نئی نسل کو مستفید کرنے کے لیے “صحافت بیتی” پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے کے انعقاد پر سینئر صحافی نواز رضا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔عبدالرزاق سیال نے کہا کہ وہ حامد میر کی جانب سے پریس کلب میں بائیومیٹرک نظام کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بائیومیٹرک نظام کے نفاذ سے صرف حقیقی اور رجسٹرڈ ممبران ہی پریس کلب میں داخل ہو سکیں گے جبکہ نئی ممبرشپ بھی میرٹ پر دی جائے گی اور کم از کم گریجویشن کی شرط پر عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے صحافیوں کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اجلاسوں کی کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کے رہائشی پلاٹوں کے معاملے پر بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ ادارے ایک ماہ کے اندر پلاٹ دینے کے پابند ہوں گے۔صدر نیشنل پریس کلب نے کہا کہ صحافی برادری اتفاق و اتحاد سے تمام مسائل حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایک مضبوط اور متحد یونین تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صحافیوں کے حقوق کا مؤثر دفاع کیا جا سکے۔ انہوں نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے مختلف ورکشاپس کے انعقاد سے متعلق بھی آگاہ کیا۔تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں حامد میر نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صحافتی ذمہ داریوں، آزادیٔ اظہار، صحافیوں کے تحفظ، ریاستی دباؤ، میڈیا کی تقسیم اور صحافی برادری کے اتحاد کی ضرورت پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔تقریب کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری ڈاکٹر راؤ فرقان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

Post Views: 196
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
National Press Club Islamabad Website Inaugral Ceremony

National Press Club Islamabad Website Inaugral Ceremony

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf